گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی پر 28 دکاندار گرفتار‘7 کو جیل بھجوا دیا گیا
لاہور(خبر نگار) ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 824 مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر 89 دکانداروں کے چالان کیے جنہیں 1,66,600 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 15 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر 22 افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے7 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ سپیشل مجسٹریٹ نے شاہدرہ اور جی ٹی روڈ اور شرقپور چھاپے مار کر مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے کے الزام میں پانچ دکانداروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے اس ضمن میں دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ ایک پڑوسی مالک کے سیلز مین کو حراست میں لے لیا۔