لاہورائیر پورٹ: بلیک لسٹ میں نام ہونے پر جنوبی افریقہ سے آنیوالا مسافر گرفتار

17 فروری 2015

لاہور( خبر نگار) لاہور ائیر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافر محمد احسن کو بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے پر گرفتار کرلیا۔ ملزم میں غیر قانونی طور پر ترکی گیا تھا اور بعد میں ساوتھ افریقہ پہنچ گیا۔ جہاں سے ایمر جنسی پاسپورٹ پر پاکستان آیا تو اسے گرفتار کر لیا گیا۔