عدالتی حکم پر لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج

17 فروری 2015

فیروز والا( نامہ نگار) فیروز والا پولیس نے عدالتی احکامات پر عابد علی کی بیٹی کی ہلاکت کے الزام میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وقوعہ کے روز عابد علی کی بیٹی ندا عابد کالا خطائی روڈ کی آبادی فتح ریحان میں ڈاکٹر کے کلینک کے باہر کھڑی تھی کہ ملزمان ریاض وغیرہ نے فائرنگ کرکے اسکی بیٹی کو ہلاک کردیا تھا۔