دو گھروں میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان تباہ

17 فروری 2015

لاہور (نامہ نگار) شہر میں مختلف مقامات پر دو گھروں میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کرتباہ ہو گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شفیق آباد کے علاقہ میں حنیف شیخ کے گھر میں جبکہ بیدیاں روڈ پر رحمت مسیح کے گھر کے کچن میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کرتباہ ہو گیا ہے۔