والد نے شوہر سسرالی رشتہ داروں کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا، حکام نوٹس لیں: ارم بی بی کا مطالبہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی نے شوہر اور اس کے رشتہ داروں کیخلاف مقدمہ کے اندراج پر اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے چونگی امر سدھو بنک سٹاپ کلشن یسین کالونی کی رہائشی ارم نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد یاسین مجھے اور میری والدہ کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اس نے دوسری شادی کر رکھی تھی والد کے تشدد سے تنگ آکر میں نے محلے دار سرفراز سے کورٹ میرج کر لی جس پر والد یاسین نے میرے شوہر سرفراز اور اس کے بھائی اور بھابی پرتھانہ فیکٹری ائیریا میں ناجائز مقدمہ درج کروا دیا ہے۔