کراچی ، شاہ لطیف ٹاؤن میں ریلوے ٹریک پر دو دھماکوں کےبعد ٹرین سروس معطل، تاہم ایک ٹریک مرمت کے بعد بحال کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق دھماکے معمولی نوعیت کے تھے جس سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ایک ٹریک کی مرمت کی جاری ہے جسے جلد کھول دیا جائے گا جبکہ دوسرے ٹریک پر زیادہ نقصان ہوا ہے جسے کھولنے میں وقت درکار ہو گا۔ کئی روز سے شرپسندوں کی جانب سے ریلوے ٹریکوں کو بم دھماکوں کے ذریعے اڑانے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے پہلے سے بدحال ریلوے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ مسافر بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ٹرینوں کے اوقات کار میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔