واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ صدر بارک اوباما جلد افغانستان میں اضافی فوج تعینات کرنے کا اعلان کریںگے۔وائٹ ہاﺅس کے ترجمان رابرٹ گیس نے صدر اوباما کے ہمراہ شکاگو سے واشنگٹن جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت افغانستان بارے امریکی پالیسی کا جائزہ لے رہی ہے اور مزید فوج افغانستان بھیجنے کا فیصلہ بھی جلد کر لیا جائے گا ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اس مسئلے پر مزید تفصیل میں نہیں جائیں گے تاہم جونہی صدراوباما کمانڈروں کے صلاح مشورہ مکمل کر لیں گے افغانستان فوج بھیجنے کا اعلان بھی منظر عام پر آ جائے گا تاہم ترجمان نے مزید بتانے سے انکار کر دیا ہے کہ امریکہ کتنی تعداد میں فوج افغانستان بھیجے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024