ٹوکیو (مانیٹرنگ نیوز+ اے ایف پی) امریکہ اور جاپان نے فوجی معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور ان کے جاپانی ہم منصب نے دستخط کئے۔ بعد ازاں ہلیری کلنٹن نے جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا سے تعلقات اہم ہیں اور امریکہ ایشیا سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ جاپان کے ساتھ مل کر توانائی کے منصوبوں پر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے عوام کی بہتری کے لئے جاپان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عسکریت پسندوں کی کارروائیاں پاکستان کیلئے خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شدت پسندوں کی کارروائیوں پر تشویش ہے۔ تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا جذبہ اچھا ہے اور حکومت پاکستان شدت پسندوں کے خلاف موثر کارروائی کر رہی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38