جنیوا(مانیٹرنگ نیوز) قانونی ماہرین کے ایک پینل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری نام نہاد جنگ میں بڑے پیمانے پر بنیادی انسانی حقوق کی پامالیاں کی جا رہی ہیں۔ جنیوا میں سابق آئرش وزیراعظم میری رابنسن کی سربراہی میں آٹھ رکنی قانونی ماہرین کے پینل کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انسانی حقوق کے قوانین کو توقعات سے کہیں زیادہ پامال کیا گیا۔ پینل نے اپنی 199 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا کی بڑی جمہوری قوت امریکہ نے انسداد دہشت گردی کے جو اقدامات کئے وہ انسانی حقوق کے عالمی قوانین کے اصولوں سے متصادم ہیں۔ پینل نے نئی امریکی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی حقوق کے قوانین کے احترام کی بحالی میں کردار ادا کرے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024