سندھ ہائی کورٹ نے مزید چھ آئی سی ایل کھلاڑیوں پر سے پابندی ختم کر تے ہوئے انھیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو ہزار آٹھ میں آئی سی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی تھی جس پر آئی سی ایل کھلاڑیوں نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ جس پرعدالت نے گیارہ کھلاڑیوں پر سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی پابندی ختم کر دی تاہم اب سندھ ہائی کورٹ کے جج اظہر شیروانی نے مزید چھ آئی سی ایل کھلاڑیوں پر سے ڈومیسٹک کرکٹ نہ کھیلنے کی پابندی ختم کر دی ہے جن میں عمران فرحت، ہمایوں فرحت، عمران نزیر، توفیق عمر، ریاض آفریدی اور ارشد خان شامل ہیں جبکہ آئی سی ایل کے چار کھلاڑی انضمام الحق، ثقلین مشتاق،مشتاق احمد اور اظہر محمود پر اب بھی ڈومیسٹک کر کٹ کھیلنے کی پابندی برقرارہے۔ ذرائع کے مطابق ان کرکٹرز نے ابھی تک عدالت سے رجوع نہیں کیا ہے۔