وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بات انہوں نے ایوان وزیراعلٰی میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اعلٰی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ امن و امان کی بہتری کے لئے مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ تھانہ کلچر میں تبدیلی اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے محنتی اور ایماندار پولیس افسران کو فیلڈ میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ بغیر کسی سفارش اور دبائو کے جرائم کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل کو بھی حل کریں میاں شہباز شریف کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث گروہوں کا سراغ لگا کر ان کا قلع قمع کیا جائے۔ وزیر اعلی نے شیخوپورہ میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث افراد کا سات روز میں سراغ لگانے کی بھی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے باعث صورتحال میں بہتری آرہی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس اپنے تفتیشی سسٹم کو مزید موثر بنائے۔