کوسوو کا پہلا جشن آزادی آج منایا جارہا ہے وزیر اعظم ہاشم نے آزادی کے پہلے سال کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
کوسوو کو طویل جدوجہد کے بعد پچھلے سال سترہ فروری کے دن آزادی نصیب ہوئی تھی تاہم ابھی تک دنیا کے صرف چون ممالک نے اس اسلامی ملک کو تسلیم کیا ہے۔ آج ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات انتہائی جوش وخروش سے منائی جارہی ہیں۔ وزیر اعظم ہاشم تھاکی نے یوم آزادی کے موقعے پر ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سربیا سے آزادی کا حصول ایک بڑی کامیابی ہے اور انہیں امید ہے کہ دیگر ممالک بھی جلد ان کے ملک کو تسلیم کر لیں گے۔ ہاشم تھاکی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک دنیا میں زیادہ اثرورسوخ نہیں رکھتا تاہم آزادی کا حصول ایک بڑی نعمت ہے۔