اسلام آباد (این این آئی)صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے مجوزہ دورہ چین سے دونوں ملکوںکی دوستی مزید مستحکم ہوگی اور کہا ہے کہ چین کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی تعاون کے امکانات لامحدود ہیں ۔چینی کمپنیاں پاکستان میں قائم کئے گئے خصوصی زونز میں آسکتی ہیں۔پیر کو ایوان صدر میں چینی صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوںکے درمیان روایتی دوستی اوردوطرفہ پارٹنر شپ سے دونوں ملکوں کی تاجر برادری بھرپور ا ستفادہ کرے گی اور پاک چین مستحکم دوستی کو تجارتی تعاون میں بدلا جاسکتا ہے ۔چینی حکومت نے ہمیشہ اپنے سر مایہ کاروں کی پاکستان میں بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ دونوں ملکوں کو قر یب آنا اور ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیے شہید ذو الفقار علی بھٹو نے دونوں ملکوں کے درمیان جس دوستی کا آغاز کیا تھا ہم اسے مزید آگے لے جائینگے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے روڈ نیٹ ورک کے بارے میں دی گئی بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کراچی میں شیر شاہ پل کے انہدام کی رپورٹ وعدے کے مطابق عوام کیلئے جاری کی جائے اور کہا ہے کہ بڑے منصوبوں کو شفاف بنانے کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو مکمل معلومات تک رسائی ہو۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان ٗ مشیر خزانہ شوکت ترین ٗ ڈپٹی چیئر مین منصوبہ بندی کمیشن سر دار آصف احمد علی ٗ پانی کے وسائل کے بارے میں سینئر مشیر کمال مجید اللہ اور متعلقہ وزارتوں و اداروں کے اعلیٰ حکام موجود تھے صدر نے کہاکہ عوام کو مختلف ٹھیکیداروں کو دیئے جانے والے ٹھیکوں ان کے پس پر دہ حقائق ٗ ماضی کی تاریخ ٗ منصوبے کی تکمیل کے شیڈول اور ہر منصوبے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ شیرشاہ پل کے انہدام کی رپورٹ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024