بغداد (اے ایف پی) بغداد میں بارودی سرنگ دھماکوں میں 8 زائرین جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے بغداد کے شمال اور صدر سٹی میں 2 بسیں بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئیں۔ ادھر عراق میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکہ میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق میں امریکی فوج کے ایک عہدیدار نے پیر کو اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جنوبی عراق میں ملٹی نیشنل ڈویژن سنٹر میں تعینات ایک امریکی فوجی گذشتہ روز سڑک کنارے نصب بم دھماکہ میں ہلاک ہو گیا۔عمارہ میں فٹبال کھیلنے کے دوران راکٹ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ بچوں کا فٹبال سٹیڈیم کے قریب پڑے راکٹ سے ٹکرا گیا اور دھماکہ ہو گیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024