لاہور (خصوصی رپورٹر) حضرت داتا گنج بخشؒ کے 965ویں عرس کی تقریبات ختم ہو گئیں۔ تقریبات میں معروف علمائے کرام‘ مشائخ اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محفل نعت اور محفل سماع روحانی اور تبلیغی اجتماعات کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے معروف نعت خوان حضرات اور قوال نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق عرس کے آخری روز بھی ہزاروں افراد نے تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر دودھ کی سبیلیں اور لنگر بھی جاری رہا‘ مسجد داتا دربار میں 4 تبلیغی اور روحانی اجتماعات ہوئے۔ علمائے کرام نے اس موقع پر داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38