لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) نے سٹیٹ بینک پر واضح کیا ہے کہ اگر شرح سود میں کمی نہ کی گئی تو گندم کی خریداری مشکل ہو گی جس سے کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس امر کا اظہار پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین عاصم رضا اور اعزازی مشیر ڈاکٹر بلال اسلم نے کیا ہے انہوں نے سٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ سٹیٹ بینک اپنی گندم کی پالیسی پر نظر ثانی کرکے فلور ملز کیلئے بینکوں کے قرضوں پر شرح سود 10فیصد سے کم مقرر کرے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38