امریکا میں پھر ایک ہی دن 3ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں۔امریکا میں ایک ہی دن میں ایک بار پھر کورونا سے 3ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ مزید ڈھائی لاکھ سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے۔امریکا کی 37ریاستوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔