مالکان بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں: احمر نائیک
جام پور ( نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام بھٹہ خشت مالکان اپنے بھٹوں کو حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق زگ زیگ ٹیکنالوجی پر شفٹ کریں۔اس جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔اس ٹیکنالوجی سے سموگ او ر زہریلہ دھواں پیدا نہیں ہوتا۔ یہ باتیں انہوں نے زگ زیگ ٹیکنالوجی سے آگاہی بارے بھٹہ خشت مالکان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پرزبیر اعجاز، آصف اقبال، میاں جہانگیر ، اور بھٹہ مالکان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے میں بھر پور دلچسپی لیں۔اور فوری طور پر اپنے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر شفٹ کریں۔اسی میں ہی ہم سب کا فائدہ ہے۔اجلاس کے دوران زگ زیگ ٹیکنالوجی اور اس کی افادیت بارے ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔