پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں، میدانی علاقوں میں حدِ نگاہ شدید متاثر ہونے سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مختلف ایئر پورٹس پر فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔منگل کولاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، وہاڑی، گجرات، سرگودھا سمیت پنجاب کے اکثر علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودہراں، بہاولپور، مسافر خانہ، احمد پور شرقیہ، ترنڈہ محمد پناہ اور ظاہر پیر میں دھند کا راج ہے۔فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ضلع وہاڑی میں اس وقت شدید دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ صرف 50میٹر رہ گئی ہے، جبکہ ملتان میں شدید دھند سے حدِ نگاہ 100میٹر رہ گئی۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک جبکہ شور کوٹ سے گوجرہ اور فیصل آباد سے گوجرہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔دھند اور سردی کے باعث ناصرف ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے، بلکہ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ادھر سندھ میں بھی صبح سویرے متعدد شاہراہوں پر شدید دھند رہا۔لاہور ایئر پورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، ایئر پورٹ کے رن وے پر حدِ نگاہ 200 میٹر ہو گئی ہے جس کے باعث لاہور آنے اور جانے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ایئر پورٹ کے ذرائع کے مطابق دمام سے لاہور آنے والی پرواز ایکس وائے 883کو اسلام آباد ایئر پورٹ بھیج دیا گیا ہے، اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 8385 منسوخ کر دی گئی۔کراچی جانے والی پرواز پی کے 316اور 313بھی منسوخ ہو گئیں، ملتان سے مدینہ کی پرواز پی کے 715تاخیر کا شکار ہے، جبکہ سیالکوٹ سے جدہ کی پرواز پی کے 745چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38