اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس آج (منگل) ہورہاہے جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر غور کیاجائے گا۔اجلاس چین کی درخواست پر طلب کیاگیاہے ا گست میں بھارت کی جانب سے بھارتی آئین کے تحت کئی عشروں سے مقبوضہ وادی کوحاصل خودمختارحیثیت ختم کئے جانے کے بعد اسی نوعیت کا ایک اجلاس بھی چین کی درخواست پرطلب کیاگیاتھا۔اس ماہ کی بارہ تاریخ کوسلامتی کونسل کولکھے گئے ایک خط میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بڑھتی ہوئی مزیدکشیدگی پرتشویش ظاہر کی۔اقوام متحدہ میں چین کے مشن نے سلامتی کونسل کے ارکان کوایک نوٹ تحریر کیا جس میں کہاگیا ہے کہ چین صورتحال کی سنجیدگی کے تناظرمیں سلامتی کونسل کوجموں وکشمیر کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینے کی درخواست کرے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38