وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چودھری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صحافی پر تشدد کرنیوالے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر صحافیوں کے احتجاجی دھرنے میں پہنچے اور میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے تحفظات سنے۔ نجی نیوز چینل کے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہی لی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافیوں کا احتجاج جائز ہے اور تشدد میں ملوث افراد کے خلاف ضرور کاروائی ہو گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024