ملتان میں متحدہ عرب امارات کے شہزادے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔متحدہ عرب امارت کا شہزادہ محمد سلطان رحیم یار خان میں شکار کے لیے آئے ہوئے تھے جب وہ شکار کے سلسلے میں چاچڑاں سے روجھان جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار شہزادہ محمد سلطان، ان کا ڈرائیور اور مترجم بھی شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق شہزادے سمیت تمام زخمیوں کو روجھان کے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024