نیب ایک تماشہ بن کر رہ گیا ہے ،بیرون مملک میں پاکستان کا نام مسخ ہو کر رہ گیا ہے: ممتاز سیاسی راہنما عابد فضل چشتی
برسلز ۔نمائندہ خصوصی ۔ بیلج پارٹی کے سابق امیدوار براۓ نیشنل اسمبلی اور ممتاز سیاسی راہنما عابد فضل چشتی نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی دہجیاں بکھیر دی گئی ہیں نیب ایک تماشہ بن کر رہ گیا ہے بیرون مملک میں پاکستان کا نام مسخ ہو کر رہ گیا ہے کمیونٹی کو سوالات کا سننا کرنا پڑتا ہے، دوسری طرف امریکہ نے پاکستان کو انسانی حقوق کی عدم دستیابی پر واچ لسٹ میں ڈال دیا گیا جو ایک بڑی زیادتی ہے حلاںکہ بھارت میں دنیا میں سب سے زیادہ انسانیت کی تزہیک ہوتی ہے اور ان کا بلاوجہ قتل کیا جاتا ہے لیکن افسوس کہ پاکستان کی حکومت صرف اور صرف سیاسی انتقامی کارروائی میں ملوث ہو کر رہ گئی ہے، حکومت کا مقصد ذاتی مفادات کا حصول اور حکومت کرنا شاہی پروٹوکول لینے تک محدود ہو گیا ہے، صرف ن لیگ کا احتساب کر کے حکومت نے اپنے اوپر بد نما دھبا لگا دیا ۔انھوں نے کہا کہ نیب نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا اور اس سے قبل انھیں پاکستان سے باہر جانے کی اجازت بھی دے دی تھی لیکن حمزہ شھباز کو جہاز سے نکال لیا گیا جو سراسر نا انصافی ہے، سعد رفیق اور ان کے بھائی کیساتھ سراسر زیادتی جبکہ علیمہ خان کو جرمانہ ادا کرنے پر معاف کر دیا جاتا ہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان اور ہماری کمیونٹی بدنامی کی دہلیز ہر پہنچ گئی ہے ۔عابد چشتی نے حکومت اور چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ ایسے فیصلے کریں جو عوام کو بھی قابل قبول ہوں ،یکطرفہ کروائی سے ملک تباہ ہو گا اور کمیونٹی اپنے ملک سے متنفر ہو گی۔