کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے باعث عوام کو اب ایک ڈالر کے حصول کے لئے 140 روپے 30 پیسے ادا کرنے ہونگے۔
حکومتی دعووں اور وعدوں کے باوجود ڈالر کی قدر کو لگام نہ ڈالی جا سکی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوکر 140 روپے کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا جسکی وجہ سے عوام کے لئے ڈالر اب مزید مہنگا ہوچکا ہے۔
حالیہ اضافے سے ملکی معیشیت اور مہنگائی میں اضافے جیسے اثرات کا بوجھ بھی عوام کو جھیلنا پڑے گا۔ اسکے علاوہ بیروں ممالک علاج معالجے اور تعلیم کے حصول کے لئے جانے والے پاکستانیوں پر بھی اسکے منفی اثرات مرتب ہونگے۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور یہ 138 روپے 90 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔