کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااورلوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدید 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔زلزلے کی گہرائی 50 کلومیٹرتھی اورمرکزکوئٹہ سے 47کلومیٹردورمشرق میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔