یسین ملک پر گرفتاری کے دوران تشدد کیا گیا ،کشمیری بھارتی فوج کے خلاف کفن پہن کر باہر نکل آئے :مشعال ملک
مشعال ملک نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔نام نہاد آپریشن میں نوجوانوں کے سینے گولیوں سے چھلنی کیے جارہے ہیں۔بھارتی شیلنگ، فائرنگ اور پیلٹ گنز سے سینکڑوں کشمیری مظاہرین شدید زخمی ہیں۔بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا رہی ہے۔بھارت نے غیر قانونی قید و نظر بند حریت قیادت کو رہا ہے۔کشمیری آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔کشمیری مظاہرین کے مطابق بھارت حریت قیادت اور کشمیری نوجوانوں سے خوفزدہ ہے۔بھارتی فوج چادر، چاردیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے۔ہمیں ایک ایک کر کے کیوں مارا جارہا ہے ہمیں ایک ساتھ ہی مار دیا جائے۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ کشمیری بھارتی فوج کے خلاف کفن پہن کر باہر نکل آئے ۔جس بھارتی درندگی کے خلاف نعرے درج ہیں۔بھارتی فوج نے حریت رہنما یسین ملک کو لال چوک سے گرفتار کر لیا ۔یسین ملک بھارتی بربریت کے خلاف پرامن احتجاج کے لیے جارہے تھے۔بھارتی فوج نے کشمیریوں سے پرامن احتجاج کا حق بھی چھین رکھا ہے۔بھارتی فوج پرامن لوگوں پر آنسو شیلنگ اور پیلٹ برسا رہی ہے۔یسین ملک پر گرفتاری کے دوران تشدد کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس اور شیلنگ کی۔بھارتی فوج کشمیری خواتین اور بچوں پر بھی شیلنگ کر رہی ہے۔