اسلاآباد : مشعال ملک نےکہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے۔قابض بھارتی فوج کے ضلع پلوامہ میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔نام نہاد آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کے سینے گولیوں سے چھلنی کیے جارہے ہیں۔مشعال ملک نے مزید کہا کہمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے چودہ کشمیری شہید کر دیئے۔ تین سو سے زائد کشمیری زخمی ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں ۔ بھارتی فوج نے نومبر کے مہینے میں کشمیریوں کے 48گھروں کو آگ لگائی۔ ملک بھارت حریت قیادت اور کشمیری نوجوانوں سے خوفزدہ ہے۔ بھارت نے حریت قیادت کو نظر بند کر رکھا ہے ۔ بھارتی سیکورٹی ادارے یاسین ملک کی گرفتاری کے لیے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہے ہیں ۔ کشمیر کے لوگ اپنی جانیں آزادی کے لیے دے رہے ہیں ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024