زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ،تین شدید زخمی
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سہالہ کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے فائرنگ کئی گھنٹے تک ہوتی رہی پولیس صورتحال کنٹرول کرنے نہ پہنچ سکی تفصیلا ت کے مطابق اتوار کی صبح ہون دھمیال میں دو گروپوں صبیح زاہد ، اور چوہدری اظہر کے درمیان دس گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے پہاڑی علاقہ لرز کر رہ گیا فائرنگ سے راجہ آصف عرف شیر پنجاب سکنہ پنڈ ملکاں جاں بحق ہوگیاجبکہ تین افراد سلیم خالد سکنہ ناڑی سیداں ، عدیل سکنہ علیوٹ ، ثمر اقبال سکنہ علیوٹ شدید زخمی ہوگئے پولیس نے موقع سے ایک شخص گرفتار کرلیا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔