رواں ماہ کے آخر تک دو کروڑ ہیلتھ کارڈ فراہم کر دئے جائیں گے، عامر محمود کیانی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک دو کروڑ ہیلتھ کارڈ فراہم کر دئیے جائیں گے ہیلتھ کارڈ سے مریضوں کو علاج کروانے میں اپنی چوائس بھی دی گئی ہے وہ شفاء ہسپتال سے علاج کرائیں یا قائد اعظم ہسپتال میں علاج کیلئے جائیںکنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کا بنیادی ڈھانچہ ٹھیک ہے اس میں جو ٹھیک ہونے والا کام ہے اس کیلئے فنڈز چاہئیںمیں نے چیف ایگزیکٹو افسر کنٹونمنٹ بورڈ کہا ہے کہ وہ بتائیں کہ ہسپتال کے جو باقی یونٹ ہیں اس کیلئے ہم کیا کرسکتے ہیںاور اس میں ہمیں کتنا اپنا حصہ ڈالنا ہے مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو سہولت ملے اور کینٹ میں15 لاکھ آبادی رہتی ہے جس کیلئے ہسپتال اس وقت ناکافی ہے انشااللہ دو تین اور سائٹس دیکھی ہوئی ہیں جہاں پر ہم نے نئے جنرل ہسپتال بنانے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چیف ایگزیکٹو افسر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی سبطین رضاء بھی ان کے ہمراہ تھے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ جس طرح آج پمس پر لوڈ ہے وہاں 70 فیصد لوگ باہر سے آتے ہیں کنٹونمنٹ ہسپتال کینٹ کی آبادی کیلئے مختص تھا لیکن اس میں دوسرے لوگ بھی آتے ہیں میں نے چیف ایگزیکٹو افسر سے کہا ہے کہ میں ان سے علیحدگی میں بیٹھ کر بھی اس معاملے پر بات کروں گا کنٹونمنٹ ہسپتال میں ڈائلسز پر اتنی توجہ نہیں جبکہ میں نے دیکھا ہے کہ ڈایلسز کے کیس زیادہ آرہے ہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ آصف زرداری نے کہا ہے کہ آپ سے حکومت نہیں چل رہی غریب عوام کیلئے آپ نے کیا کیا ہے جواب میں وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے اربوں کھربوں روپے ہیں انہوں نے عوام کا خون چوسا ہے ہمیں جن مسائل سے نبرآزما ہونا پڑ رہا ہے وہ ان دونوں جماعتوں کے پیدا کردہ ہیں زرداری صاحب بیرون ملک پڑی دولت واپس لائیں تاکہ لوگوں کا علاج معالجہ ہوسکے ان سمیت میاں نواز شریف کے اثاثوں سے قوم آگاہ ہے ہمیں عوام نے اقتدار دیا ہے70 سال حکومت کرنے والوں نے ملک کو تباہ کیا ہے پچھلی حکومت نے تعلیم اور صحت پر کبھی توجہ نہیں دی جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ قوتیں کون سی ہیں جو آپ کو اقتدار میں لائیں عامر کیانی نے کہا کہ اس ملک میں 70 سال کی حکمرانی بے رحمی سے کی گئی ہے جنہیں میڈیا نے ایکسپوز کیا ہے ان دونوں جماعتوں نے ہی اپنی خراب کارکردگی دکھائی جس کے باعث عوام نے ہمیں اقتدار تک پہنچایا ہے۔