دہشت گرد وں کا پاکستان،اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں،پیر محمد حسان حسیب الرحمن
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ دین ِ متین اسلام کے نام پر بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے اور دہشت گرد عناصر کا وطن عزیز ، دین ِ متین اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے16دسمبر تاریخ پاکستان میںسانحہ ِ آرمی پبلک سکول پشاور کی وجہ سے ایک تاریخ ترین دن ہے اِس اندوہ ناک سانحہ پر پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے اتوار کے روز عید گاہ شریف میں شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ صباحت نے کہا کہ افواج پاکستان وطن عزیز کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہیںسابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ریٹائرڈ محمد افضل طاہر نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں ۔ سانحہ اے پی ایس پشاور کی جس قدر مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ بریگیڈئر صادق راہی نے کہا کہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کے غم میں پوری قوم شریک ہے۔ محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی سلامتی ، خوشحالی ، ترقی ، افواج پاکستان کی سر بلندی ، شہدائے اے پی ایس کی بلندی ِ درجات اور اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصی دعا کی ۔