شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے ،سمیرا گل
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)شہید بے نظیر بھٹو پوری دنیا کی خواتین کیلئے ایک مثال تھیں ان کا نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بی بی شہید کی زندگی سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے جس پر چل کر ہم پاکستان کے غریب طبقہ کیلئے اپنا اپنا کر دار ادا کرسکتے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار سابق امید وار حلقہ این اے 62اور پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر امیرا گل نے بی بی شہید کے حوالے منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی نرگس فیض ملک تھیں جبکہ ڈویثرنل صدر شگفتہ بٹ نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر گل ناز بادشاہ، عذرا یونس، ذہین النسائ، تحصیل مری کی صدر آسیہ عباسی ایڈووکیٹ کے علاوہ تمام تحصیل و ضلع کی خواتین ورکرز بھی موجود تھیں۔ تقریب کے آخر میں بی بی شہید کے روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔