چرس، شراب،اسلحہ، روند،سامان آتش بازی برآمد،32ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ، آتش بازوں اور قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 32 ملزمان کو گرفتار کر لیاتھانہ پیرودھائی پولیس نے وقار سے 1800گرام چرس، بلال سے 1700گرام چرس، فرحان سے 1550گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے عمر سے 220گرام چرس، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے رمضان سے 200گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سلوینس سے 10لیٹر کھلی شراب، اختر سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے اسد سے 5لیٹر کھلی شراب، ابرار سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے عزیز سے 10لیٹر کھلی شراب، ممتاز سے 10لیٹر کھلی شراب، عاشر سے 20لیٹر کھلی شراب، جاوید سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ کینٹ پولیس نے اسامہ سے 7لیٹر کھلی شراب، وحید سے 5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ روات پولیس نے شرجیل سے 3لیٹر کھلی شراب، تھانہ نیو ٹائون پولیس نے وشال سے 5لیٹر کھلی شراب، تھانہ بنی پولیس نے ذوالفقار سے 5لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے شایان سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیر ودھائی پولیس نے ذوالقرنین سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے عمران سے پستول 30بور معہ 08روند ، شبیر سے پستول 30بور معہ 5روند، تھانہ سول لائن پولیس نے جیلانی سے پستول 9MMمعہ 08روند ، تھانہ پیر ودھائی پولیس نے اجمل سے رپیٹر 12بور معہ 05رونداور پستول 30بور معہ 4روند ، تھانہ بنی پولیس نے آتش بازی کر تے ہوئے رضوان اور عامر سے 05عدد گولے ، 03عدد ہوائیاں ، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ریاست ، محسن ، عرفان ، اسامہ ، علی رضا، الطاف کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے تاش ، 6عدد موبائل ، نقدی 11500روپے بر آمد کرلئے۔