بھارتی ریاست کرناٹک میں شوگر مل کے بوائلر میں دھماکہ، 6 افراد ہلاک، 5 زخمی
بینگلورو (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست کرناٹک میں شوگر مل کے بوائلر میں دھماکہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بوائلر دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔