ڈاکٹر ناصر چودھری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آئی یونٹ2 تعینات
لاہور (نیوز رپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی ہدایت اور پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کی سفارشات کی روشنی میں ڈاکٹر ناصر چودھری کو ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آئی یونٹ 2 تعینات کر دیا ہے۔ ڈاکٹر ناصر چودھری کو ان کی متعلقہ شعبہ میں بہترین خدمات کے باعث ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا ہے۔ ان کا شمار بہترین آئی سرجن میں ہوتا ہے۔