اقو ام متحدہ ‘ یورپی یونین مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوائیں‘ علی رضا سید
برسلز( نیوز ڈیسک) کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز بھارتی فوج کی بربریت سے چودہ کشمیریوں کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں علی رضا سید نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ‘ یورپی یونین اور بھارت کے دوست اور انسانی حقوق کے لیے چین امریکہ کو کشمیریوں کی بھارتی فوج کے ہاتھوں نسل کشی کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ علی رضا سید نے کہا کہ بھارت کے ظلم اور دہشت گردی کو اگر اسی طرح کھلی چھٹی دی گئی تو دنیا میں کوئی بھی قوم اور ملک اس وحشت ناک عمل سے محفوظ نہیں رہے گا۔