نوجو ان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانا ہوگا‘ وزیر داخلہ
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے اسلام آباد پولیس کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ہمارااثاثہ ہیں، ان کو منشیات جیسی لعنت سے تحفظ دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کی ہدایت پر وفاقی دار الحکومت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئو ن کرتے ہوئے سلام آباد پولیس نے پچھلے پندرہ دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 49 افراد کو گرفتار کیا گیا،ملزمان سے 7250گرام چرس، 930 لیٹر شراب، 40 کین بئیر اور 205گرام ہیروئین برآمد کی گئی ،ملزمان کے خلاف 37 مقدمات درج کئے گئے ،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان کو پیش کر دی گئی۔