پولینڈ: دوسوملکوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے معا ہدے پر دستخط کردیئے، 2020ء میں عملدرآمد ہو گا
کاٹوویٹسا (آئی این پی+ نیٹ نیوز) پولینڈ کے شہر کاٹوویٹسا میں دوسو ملکوں نے عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دستخط کردیے، معاہدے پر عمل درآمد 2020 سے شروع کردیاجائے گا۔ پولینڈ میں دو ہفتے سے جاری اجلاس کے بعد دوسوملکوں نے عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دستخطکردیے جس پر عمل درآمد 2020 سے شروع کردیا جائے گا۔ پولینڈ میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ممبران نے معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے نتیجے میں 2015 کے پیرس ماحولیاتی معاہدے پر سال 2020 میں عمل شروع کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں شریک مندوبین نے اعتماد ظاہر کیا کہ نئے قواعدوضوابط سے اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ رکن ممالک کاربن کی مقدار میں کمی لانے کے اپنے وعدے پورے کرینگے۔ پولینڈ کے صدر نے اجلاس کے شرکا سے کہا کہ ایک مخصوص اور تکنیکی نوعیت کے معاہدے پر اتفاق رائے کا حصول اتنا آسان نہیں تاہم یہ اقدامات معاہدے پر عملدرآمد کی راہ میں بڑی پیشرفت ہیں۔ ماہرین اس معاہدے کو پیرس معاہدے کے حصول میں اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔ پیرس ماحولیاتی معاہدے کے تحت عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو ڈگری سینٹی گریڈ سے کم پر رکھنا ہے۔