وفاقی وزیر نے بحری جہا ز سے ساحلی پٹی پر تیل گرنے کا نوٹس لے لیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے گڈانی جانے والے ایک بحری جہاز کے کپتان کی جانب سے تیل گرانے کے باعث مبارک ولیج کی پٹی سمیت کئی جزائر آلودہ ہو گئے تھے‘ وفاقی وزیر علی زیدی نے اس بات کا نوٹس لے کر میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈی جی کو ہدایت کی ہے کہ جہاز کے کپتان اور مالک کے خلاف انکوائری کرائی جائے۔