احتساب ٹھیک ہورہا لیکن ا تحادیوں کیخلاف ایکشن نہ ہونا سوالیہ نشان ہے‘ اعتراز احسن
لاہور (این این آئی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے چاہتی ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ،حکومت خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مارے تو یہ الگ بات ہے ،کوئی شک نہیں کہ احتساب ٹھیک ہورہا ہے لیکن حکومت کے اتحادیوں کے خلاف ایکشن نہ ہوناسوالیہ نشان ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ پارلیمانی ماحول کو قابل برداشت رکھنا حکومت کاکام ہے ، حکومت کے وزراء لانگ ہینڈ بیٹ سے بیٹنگ کررہے ہیں،وزراء تحمل سے کھیلیں تو ممکن ہے اننگز پوری کردیں گے ۔انہوںنے کہاکہ یکطرفہ احتساب کی حمایت نہیں کی جاسکتی‘ یکطرفہ احتساب سے حکومت پر بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں