زرداری کی ٹنڈوالہ یار آمد ر اتوں رات نئی سڑک تعمیر کی گئی
ٹنڈو الٰہ یار (اے این این) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ شاہ پور رضوی آمد کے موقع پر راتوں رات نیا روڈ تعمیر کر دیا گیا۔ آصف زرداری کے دورہ کے موقع پر شاہ پور رضوی کی قسمت جاگ اٹھی۔ گائوں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کی گئی۔ نیا کارپٹ روڈ تعمیر کر لیا گیا۔ اس موقع پر گوٹھ کے باہر نیا گیٹ تعمیر کیا گیا۔