سوشل میڈ یا پر ’’ ہم نہیں بھولے‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
پشاور (نیٹ نیوز) اے پی ایس سانحہ کی چوتھی برسی پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شہدا کے لواحقین کا درد بانٹنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ’’نیور فورگیٹ‘‘ اور ہم نہیں بھولے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ طلبہ، والدین اور اساتذہ کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشتگردی کے ناسور کو علم کی روشنی سے شکست دینے کا عزم کیا گیا۔