اے پی ایس سانحہ نے پو ری قوم کو متحد کردیا،مریم اورنگ زیب
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سانحہ اے پی ایس کی برسی پر پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس وہ واقعہ تھا جس نے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو یکسو اور متحد کردیا،یہی وہ واقعہ تھا جو پاکستانی قوم کے لئے ایک فیصلہ کن گھڑی بن گیا۔ انہوں نے کہا محمدنوازشریف کی جراتمند قیادت میں پوری قوم نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا آغاز کیا،پاکستانی قوم ، مسلح افواج، رینجرز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پوری قوم آج بھی پورے عزم، جرات اور استقلال سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،پوری قوم اے پی ایس سمیت تمام شہداکو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،شہداکے خاندانوں کے ساتھ ہم بھی ان کے غم میں شریک ہیں۔