سرا ئے نورنگ ‘تر بت میں شہید نا ئیک لعل‘ سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک
سر ائے نورنگ/ بنوں( اپنے نمائندوں سے) تر بت کے علا قے بلیدہ میں سیکو رٹی فورسز کے آپر یشن کے دورا ن شہید نا ئیک لعل خان مروت کی نماز جنازہ اُن کے آبا ئی گا ئو ں توری با لو مچن خیل ضلع بنو ں میں اداکر دی گئی نماز جنازہ میں سیکو رٹی فورسز کے اہلکارو ں اور عما ئد ین علا قہ سمیت ہزارو ں کی تعداد میں لو گو ں کی شر کت کی نماز جنا زہ کے وقت رقت آمیز منا ظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ آشکبار اور دل سوگوار تھا شہید لعل خان مروت کو پا ک فوج کے خصوصی دستے نے سلا می سر کا ری اعزاز کے سا تھ سپر د خا ک کر دیا ڈپٹی کما نڈ ینٹ کر نل حنیف نے شہید کی قبر پر پھو ل چڑھائے اور سلا می دی شہید لعل خان مروت ولد حا جی موسم خان کا تعلق کو ٹکہ ستار خان داخلی جعفر خان ضلع بنو ں سے تھا وہ تقر یباً چودہ پندرہ سال قبل پا ک فو ج میں بھر تی ہو ئے شہید کے سو گوارو ں میں ایک بیوہ اور دو کم عمر بچے شامل ہیں ۔