لاہور میں گرجا گھروں کی سکیورٹی مز ید بہتر بنانے کی ہدایت
لاہور (صباح نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر نے لاہور پولیس کو ہدایت کی کہ گرجا گھروں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے اور گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے جائیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے تمام ایس پیزاورڈی ایس پیزکو ہدایت کی کہ گرجا گھروں کی سکیورٹی کو خود چیک کریں اورگرجا گھروں کے گرد ونواح میں ڈولفن اور پی آر یو سکواڈکو مزید متحرک کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے روابط مزید موثربنائے جائیں، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشنزکیے جائیں۔