پی ٹی آئی کا پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج نظام کی تباہی کیخلاف مظاہرہ
کراچی(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی پریس کلب کے باہر پانی کی عدم فراہمی ‘سیوریج اور دیگر مسائل پر سندھ حکومت کے خلاف احتجاج پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی سمیت ارکان صوبائی و قومی اسمبلی وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری بتائیں ان کے وزراء کیا کر رہے ہیں‘ اگلا احتجاج سی ایم ہاؤس کے باہر ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ فردوس شمیم نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج آدھا شہر پیاسا ہے پانی دے نہیں آدھے شہر سیوریج کے پانی سے تباہ ہے کوئی ایک شہر گاؤں بتادیں جہاں پانی ہو۔ ایم این اے سیف الرحمان نے کہا پانی کا مسئلہ پوری کراچی کا مسئلہ ہے‘ سمندر کنارے آباد شہر کراچی بوند بوند کو ترس رہا ہے لوگ اپنے حق کیلئے سڑکوں پر آچکے ہیں۔ احتجاجی مطاہرے میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے جمال صدیقی‘ ایم پی اے سعید آفریدی‘ ایم پی اے راجہ اظہر‘ ایم پی اے رمضان گھانچی‘ایم پی اے ملک شہزاد اعوان‘ ڈاکٹر مسرور سیال سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔