عدل انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام وقت کی ضرورت ہے: نوید قمر زیدی
کراچی(نیوز رپورٹر) تذکرہ المعصومین ٹرسٹ کا اجلاس جامع مسجد حیدری اورنگی ٹائون نمبر10 میں منعقد ہوا جس سے خطاب کے دوران نوید قمر زیدی نے کہا کہ عدل و انصاف سے پر معاشرے کا قیام نہایت ضروری ہے کیونکہ اس وقت عوام اپنے بنیادی مسائل سے محروم ہیں اور ہر طرف مشکلات و پریشانی کا بازار گرم ہے۔ مظلوم عوام کی کوئی سننے والا نہیںعوام کس سے فریاد کریں مہنگائی‘ بے روزگاری‘ کرپشن‘ قتل و غارت گری‘ فرقہ واریت انسانی حرمت کی پامالی سے ہر شخص پریشان نظر آتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ان کے حقوق کو پامالی سے بچایا جائے۔ اس سلسلے میں حکومت اور ریاستی ادارے عوام کو اعتماد میں لیں اور بے سکونی اوربے یقینی کی کیفیت کا خاتمہ ہوتا کہ یہاں بسنے والے عوام اور تمام طبقات چین و سکون کی زندگی بسر کرسکیں۔