ٹرین حادثہ میں لڑکا جاں بحق، خبر سنتے ہی دوست دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ٹرین حادثہ میں26سالہ لڑکا جاں بحق اس کا دوست خبر سنتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا‘ تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر264ر ب برکت والی ناگ کے رہائشی26سالہ ضیاء اور 26سالہ اسلام میں گہری دوستی تھی‘ دو یوم قبل اسلام ملازمت کے سلسلہ میں کراچی گیا جہاں پر ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہو گیا، گائوں میں یہ خبر پہنچی تو اس کے دوست کو خبر سنتے ہی دل کا دورہ پڑ ا اور وہ بھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔