سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ثقافتوں کا مجموعہ ہے ،سمیرا انور
کراچی(نیو ز رپورٹر )روٹری کلب کلفٹن کراچی کی صدر سمیرا انور نے کہا کہ سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ثقافتوں کا مجموعہ ہے ،دھرتی مہران کے باسی مہمان نواز اور اپنی ثقافت کی طرح روائت کے بھی امین ہیں پاکستان کی تمام ثقافتوں کا رنگ سندھ کی ثقافت میں جھلکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹری کلب کلفٹن کراچی کے تحت سندھ کلچرل ڈے فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر روٹرین کے علاوہ شہر کراچی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت بھی موجود تھیں ۔سمیرا انور کی جانب سے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کو سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کیا گیا ۔