جاپان کے شہرساپورو کے ریستوران میں دھماکہ،41 افراد زخمی
ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان کے شہر ساپورو کے ریستوران میں دھماکے کے نتیجے میں 41 افراد زخمی ہوگئے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق جاپانی شہر ساپورو کے ریستوران میں دھماکہ ہوا جس کے فوری بعد ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے میں 41 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد ریستوران کی 2 منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوگئی جبکہ جائے وقوعہ کی قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں گیس کی بدبو محسوس کی گئی۔