کراچی میںیوں تو بہت سے مسائل ہیں مگر ٹریفک کا مسئلہ بہت اہم ہے۔سند ھ حکومت کی طرف سے آج تک ٹریفک کے مسائل کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی گئی، اگر کوئی منصوبہ بنایا بھی گیاتو وہ صرف کاغذوں اور خبروں کی حد تک محدود رہا۔ آبادی جس تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے اسی تیزی سے ٹریفک میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔متوسط طبقہ بسوں اور ٹیکسیوں پر سفر کرتاہے مگر ان کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو تا ہے، ملازمت پیشہ خواتین اس مسئلہ سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں خاص طور پر آفس سے واپسی پران کی پریشانیاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔کراچی وہ شہر ہے جہاں دوسرے شہروں سے روزگار کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا دبائو اور زیادہ ہو گیا ہے ۔ میرا سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی کرکے کراچی کے عوام کو سہولت بہم پہنچائی جائے ۔(نبیل احمد، کراچی)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024